ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمارسوامی نے مجھ پر جاسوس لگادئے ہیں: سمالتا

کمارسوامی نے مجھ پر جاسوس لگادئے ہیں: سمالتا

Tue, 26 Mar 2019 12:49:47    S.O. News Service

بنگلورو،26؍مارچ(ایس او نیوز) منڈیا میں آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے والی سمالتا نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے ان پر نظر رکھنے کے لئے ان کے گھر کے اطراف جاسوس متعین کردئے ہیں اور ان کے فون کالوں کو بھی ٹیپ کیا جارہاہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سما لتا نے بتایاکہ اس سلسلے میں انہوں نے الیکشن کمیشن سے شکایت بھی کی ہے۔آج یہاں چیف الیکٹورل افسر کو شکایت پیش کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ اپنے فرزند کو منڈیا سے کامیاب بنانے کے لئے کمار سوامی سرکاری مشنری کا کھل کر استعمال کررہے ہیں۔ لوگوں کو ہمہ قسم کا لالچ دیا جارہاہے، اسی لئے الیکشن کمیشن اس پر روک لگانے کے لئے کارروائی کرے۔ سمالتا نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے ساتھ ان کے کابینی رفقاء بھی سرکاری پوزیشن کا غلط استعمال کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسی لئے فوری طور پر الیکشن کمیشن روک لگائے، بصورت دیگر یہ لوگ اپنے مقام اور مرتبہ کا استعمال کرتے ہوئے ووٹروں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب سے انہوں نے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس وقت سے ہی وزیراعلیٰ کمار سوامی ان کی ہر نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، 24 گھنٹے خفیہ محکمہ ان کی نگرانی کررہا ہے۔ عہدۂ وزیر اعلیٰ پر فائز کمارسوامی کو زیب نہیں دیتیں۔


Share: